محمد نواز شریف اور انکا خاندان پہلے کی طرح اب بھی سرخرو ہو گا
مری (نامہ نگار خصوصی ) مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی ،جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی اور سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قائد محمد نواز شریف اور انکا خاندان پہلے کی طرح اب بھی سرخرو ہو گا ۔ محمدنواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف وطن پاک کی ترقی اورخوشحالی کی علامت ہیں قائد محمد نواز شریف نے خاندان سمیت خود کو احتساب کیلئے پیش کرکے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک اعلیٰ مثال قائم کی ہے پاکستان کے عوام انتہائی باشعور اور غیور ہیں وہ الزامات کی سیاست کو مستردکردینگے اور آنے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے مخالفین کے خواب چکنا چور کردینگے انہوںنے کہا کہ ملک پاک کو توانائی کے بحران کو ختم کرنے ،معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے سی پیک منصوبہ ،تمام صوبوں میں شاہراہوں کی تعمیر ،پاک فوج سے ملکر دہشت گردی کا خاتمہ اور دیگر پالیسیاں جن سے ملک کو فائدہ ہوا مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی محب وطن قیادت سے ہی ممکن ہوسکا ہے ۔