چنگیز خان کی قیادت میں ہزاروں افراد کی اٹک جلسے میں شرکت

07 نومبر 2017

حضرو ( نمائندہ نوائے وقت )خادم چھچھ چنگیز خان کی قیادت میں ہزاروں افراد عمران خان کے اٹک میں ہونے والے جلسے میں شریک ہوئے چھچھ بھر سے قافلے میجر طاہر سیکر ٹریٹ میں جمع ہوئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خادم چھچھ چنگیز خان نے کہا کہ آج اٹک میں تبدیلی کی ہوا چل چکی ہے چھچھ سے ہزار وں افراد کی شرکت سے حوصلے بلند ہوئے ہمارے گروپ میں اٹک کی عوام کے مفاد کے لئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیا ر کی میجر طاہر صادق نے اٹک کی عوام کو پہلے مایوس کیا نہ آئندہ کریں گے ایک کال پر ہزاروں افراد کی جلسے میں شرکت ہمارے گروپ کے ساتھ محبتوں کا ثبوت ہے تحریک انصاف میں شمولیت سے تحریک انصاف اٹک کی بڑی قوت بن چکی ہے اب پہلے سے زیادہ عوام کی خدمت کی جائے گی، انہو ن نے کہا کہ پی پی سولہ میں بے شمار مساحل ہیں جن کو حل کرنا صوبائی وزیر کے بس کے بات نہیں چھچھ کے عوام نے 2018 کے الیکشن میں کامیان کروایا تو انہیں مایوس نہیں کریں گے چنگیز خان نے چھچھ کے عوام کا اٹک جلسے میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا