کلاس نہم کے طالب علم فرحان کی ناگہانی موت ، علاقہ کی فضاء سوگوار ہو گئی

07 نومبر 2017

دولتالہ سکھو ( نامہ نگار ) الامیر سکول سکھو کلاس نہم کے طالب علم فرحان کی ناگہانی موت نے علاقہ کی فضاء کو سوگوار بنا دیا معروف تاجر حاجی سلطان محمود اعوان کے پوتے اور محمد اشرف اعوان کے نواسے تیرہ سالہ فرحان کو پیر کے روز ہزاروں سوگواروں اور کی موجودگی میں آہوںسسکیوں اور آشکبار آنکھوں کے ساتھ ہسپتال والے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا لحد میں اتارنے اور تدفین مکمل ہونے تک لوگوں کی غیر معمولی تعداد جنازہ کے بعد بھی موجود رہی ۔