ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی لاپرواہی،کچرے کو آگ لگا کر سموگ پیدا کی

07 نومبر 2017

گوجرخان (نامہ نگار)حکومت پنجاب کے احکامات کھوہ کھاتے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی لاپرواہی علی الصبح اور رات کے وقت اگٹھا ہونے والے کچرے کو جگہ جگہ آگ لگا کر آلودگی کے باعث ہونے والی سموگ میں اضافے کا سبب بننے لگے انجمن تاجران کریانہ کے جنرل سیکرٹری شیخ ارشد محمود نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ فضائی آلودگی کے باعث پہلے ہی شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں سموگ کے اثرات کم کرنے کیلئے آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریاں اور دیگرکیخلاف کریک ڈائون کررکھا ہے جبکہ گوجرخان میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے حکومت پنجاب کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے شہر بھر میں مختلف جگہوں پر کچرے کے ڈھیروں کو آگ لگا کر ماحول کو آلودہ کررکھا ہے اعلیٰ احکام اس صورتحال کا نوٹس لیں