خواتین میں چھاتی کے کینسر کا شعور اجا گر کر نے کیلئے واک کا اہتمام
چکوال ( نامہ نگار )ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں خواتین میں چھاتی کے کینسر کا شعور اجا گر کر نے کے لئے ایک واک کا اہتمام کیا گیا واک کی قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مختار احمد کی جبکہ ایم ایس ڈاکٹر اسماء انصاری ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد شہباز خان اور دیگر سینئر ڈاکٹرز کے علا وہ پیرا میڈیکل سٹاف نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر سینئر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے بتایا کہ ہسپتال میں میموگرافی سنٹر بنا دیا گیا ہے جس پر ابتدائی ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے تاکہ جلد اس موذی مرض کی تشخیص ہو سکے انھوں نے بتایا کہ یہ بیماری عام طور پر ہر عمر کی خواتین پر حملہ آوور ہو سکتی اور اس کی ابتدائی علامات جلد کا سخت ہو جانا چھاتی میں گٹھلی کا بن جاناسوجن کا ظاہر ہونا جلد کھردری ہو جانا سرخ دھبے ظاہر ہونا رتوبط کاآنا درد کا محسوس ہونا اگر ایسی علامات آرہی ہیں تو خواتین کو چایئے کہ فوری ڈاکٹر سے رجوع کرے اس موقع پر ڈاکٹر محمد شہباز خان نے بتایا کہ اقساط حمل کروانے والی خواتین میں یہ بیماری اکثر پائی جاتی ہے یہ خواتین اس بیماری کا زیادہ شکار ہوتی ہیں انھوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے اس بیماری کو ختم کرنے کے لئے ہنگامی اقدمات کئے جا رہے ہیں جس کے تحت ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں بھی خصوصی شعبہ قائم کیا گیا ہے ۔c