عمران خان اگلے وزیر اعظم پاکستان ، علاقہ نلہ کے مسائل حل کر یں گے

07 نومبر 2017

باہتر (نامہ نگار) عمران خان اگلے وزیر اعظم پاکستان ، علاقہ نلہ کے ہر فرد کو درپیش مسائل حل کر یں گے انشاء اللہ ،نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں سب کو ساتھ لیکر چلیں گے اِن خیالات کا اظہار سابق ضلع ناظم اٹک میجر (ر) طاہر صادق نے چیئرمین باہتر سید زاہد حسین شاہ ،چیئرمین مصالحتی کمیٹی سردار آصف خان،حاجی محمد عرفان ، حاجی محمد رفیق اور اُن کے دیگر ساتھیوں کی طرف سے منعقدہ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صرف اور صرف عوامی فلاح و بہبود اور غریبوں کے چولہے جلانے کے لیے اپنی سیاسی زندگی کا مشکل ترین فیصلہ کرنے جارہا ہوں کیونکہ میرا اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا نعرہ اور مقصد ایک ہے اور وہ ہے کہ ملک میں تبدیلی لاکر وطن عزیز کو کرپشن اور لاقانونیت سے پاک کرکے اپنی آنے والی نسلوں کو کرپشن فری پاکستان کا تحفہ دینا ہے یو سی چیئرمین سید زاہد شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میری خدمات پہلے بھی عوام کے لیے تھیں اور آئندہ بھی میرے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں جلسے سے وائس چیئرمین ڈاکٹر زبیر یو سف خان،سابق ناظم سردار محسن افتخار خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا