ایجو کیشن آفسیر قاضی ظہور الحق کا ہائیر سیکنڈری سکول بیول کا دورہ

07 نومبر 2017

بیول( نامہ نگار) ایگزیکٹو ڈسڑکٹ ایجو کیشن آفسیر راولپنڈی قاضی ظہور الحق نے ایم پی اے افتخار احمدوارثی کی دعوت پر ہمراہ مسلم لیگی رہنما چوہدری ابرار احمد،ڈاکٹر عامر شاہ وارثی گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول بیول کا دورہ کیا جس میں ناقص بلاک کی جلد از سرنو تعمیر کرانے کی یقین دہانی کروائی اور 2002میں تعمیر ہونے والے ناقص سیکنڈفلور پر ایگزیکٹو ڈسڑک آفیسر قاضی ظہور الحق نے کہاکہ محکمہ کی اجازت کے بغیر کمزور بلڈنگ پر ڈبل سٹوری تعمیر کرانے پر اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تو اُس وقت کے پرنسپل کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گئی جس نے بغیر پاس کرائے یہ ناقص بلڈنگ تعمیر کروائی قاضی ظہور الحق نے ہائیر سکینڈری سکول بیول کے کمروں کی کمی کے پیش نظر اور موجودہ حکومتی پالیسی کے باعث گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بیول کو گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول بیول میں ضم کردیا ۔پرائمری سکول کے تمام معاملات ہائیرسکینڈری سکول کے سربراہ سعید اختر کے سپرد کیے بعد ازاں قاضی ظہور الحق نے گرلز ہائیر سکینڈری سکول بیول کابھی دورہ کیا۔ اور سکول کے مسائل سننے اور اُن کو جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...