گوجرخان تحریک لبیک یارسولؐ کے کارواں کے استقبال کی تیاریاں

07 نومبر 2017

گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان میں تحریک لبیک یارسولؐ کے کارکنوں نے لاہور سے علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت میںآنے والے کارواں کے استقبال کی تیاریاں کر لیں شہر بھر میں خیر مقدمی پینافلیکس بڑے بڑے ہولڈنگ بورڈ اورسبز پرچم جی ٹی روڈ کے وسط میں لگے جنگلوں پرلہرا دیئے اور چوک گوجرخان میں آج حاجی رمضان،نصیب بٹ، راشد بٹ،تیمور وارثی، چوہدری واجد ، چوہدری زعفران اور کارکن کارواں کاشاندار استقبال کریں گے۔