ختم نبوت ؐبل میں ترمیم کے حوالہ سے رپورٹ شائع کی جائے

07 نومبر 2017

گوجرخان (نامہ نگار)مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمد اقبال سینئر نائب صدر غلام قمر اور کماندریال کی معروف شخصیت راجہ احسان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت ختم نبوت بل میں ترمیم کے حوالہ سے بننے والی کمیٹی کی رپورٹ شائع کر ے سابق وزیراعظم نوازشریف نے بھی اس کا نوٹس لیتے ہوئے راجہ ظفرالحق کی قیادت میں کمیٹی بنائی تھی جس نے چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنی تھی لیکن کئی ہفتے گزرنے کے بعد بھی اس رپورٹ کو سامنے نہیں لایا جا رہا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کچھ وفاقی وزراء اور بڑی مچھلیاں سازش میں شریک تھیں جنہیں تحفظ دینے کیلئے رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی جارہی ان رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دینی جماعتیں اس اہم ایشو پر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر حکومت پر دبائو ڈالیں۔