محکمہ صحت نے رائیونڈ تحصیل ہسپتال کو نجی کمپنی انڈس کے سپرد کر دیا
لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ صحت پنجاب نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائیونڈ کو پرائیویٹ کمپنی انڈس کے سپرد کر دیا گیا۔اور ہسپتال کے تمام گزیٹڈ/نان گزیٹڈ سرکاری ملازمین ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف کوچیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے افسران اوروزیر صحت خواجہ عمران نذیرکئی روزسے میٹنگز کا سلسلہ جاری تھا مگر دونوں اطراف سے رائے ونڈ ہسپتال کونجی سیکٹر میں دئے جانے کی یا نہ دئے جانے پر مکمل خاموشی اختیار کئے رکھی تھی۔