سوئی گیس کے کم پریشر کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ

07 نومبر 2017

گوجرخان (نامہ نگار)وارڈ نمبر16کے سماجی کارکن چوہدری یونس جونی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وارڈنمبر16میں سوئی گیس کے کم پریشر کا مسئلہ حل کیا جائے سوئی گیس کے کم پریشر کے باعث آبادی مکین سخت مشکلات سے دوچار ہیں اور ہانڈی روٹی کی تیاری بھی دشوار ہو گئی ہے۔ رات گیارہ بجے کے بعد گیس کا پریشر بڑھتا ہے صبح ناشتے کے اوقات اور سارا دن گیس نہ ہونے سے گھریلو صارفین سخت مشکلات میں مبتلا ہیں۔

اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور وارڈ نمبر16کے رہائشیوں کا مسئلہ حل کیا جائے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...