اہل سنت والجماعت کا جامعہ اشرفیہ میں اجلاس ‘راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہل سنت والجماعت علماء دیوبند کا اجلاس جامعہ اشرفیہ لاہور میں مولانا حافظ فضل الرحیم کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسجد شہدامال روڈ میں 14 دسمبر بروز جمعرات کو سیرت خاتم النبین کانفرنس کی جائے گی۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی کی رپورٹ فوری منظر عام لائے۔ اجلاس میں مولانا عبدالرؤف فارقی، مولانا امجد خان، حافظ اسعد عبید، علامہ حافظ طاہر اشرفی و دیگر علما نے بھی شرکت کی۔