دوسری شادی کیلئے جعلی اجازت نامہ،چار افراد کیخلاف مقدمہ درج

07 نومبر 2017

جہلم(نامہ نگار)دوسری شادی کے لیے جعلی اجازت تیار کرکے دینے والے سیکرٹری یونین کونسل ، ایڈمنسٹریٹر ،خاوند اور ساتھی کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ،نگہت یاسمین کی درخواست پر تھانہ اینٹی کرپشن پولیس نے مقدمات درج کرکے سیکرٹری ضیاء اللہ اور مظہر حسین کو گرفتار کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق نگہت یاسمین ڈھوک تلیکہ بڑاگواہ نے اینٹی کرپشن پولیس کو درخواست دی کہ میرے خاوند محمد اکرام نے جعلی اجازت نامے پر دوسری شادی کی ہوئی ہے جعلی اجازت نامہ تیار کرنے میں سیکرٹری یونین کونسل نگیال ضیاء اللہ ،سابق ایڈمنسٹریٹر ملک واجداور مظہر حسین نے اس کی مدد کی ہے اینٹی کرپشن پولیس نے انکوائری کے بعد تمام ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی ،فراڈ اور جعل سازی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے دو ملزمان سیکرٹری ضیاء اللہ اور مظہر حسین کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔