محکمہ اوقاف کے وزیر وسیکرٹری سمیت افسروں کے دفاتر کی عارضی طور پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز میں منتقلی شروع

07 نومبر 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ اوقاف کے وزیر و سیکرٹری سمیت دیگر افسران کے دفاتر عارضی طور پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف قرآن اینڈسیرت سٹیڈیز میںمنتقل کرنے کا آغاز آج سے شروع ہوگا ، ایوان اوقاف سے عارضی منتقلی کا فیصلہ شاہ چراغ مزار کے سامنے اورنج ٹرین سٹیشن کی تعمیر کے منصوبے کے باعث کیا گیا، اوقاف ذرائع کے مطابق ایوان اوقاف میں برانچ افسران اور دیگر عملہ بدستور وہیں اپنی سرکاری خدمات سرانجام دے گا۔