پنجاب یونیورسٹی میں پلاسٹک سے ہونیوالی ماحولیاتی آلودگی سے بچائو کیلئے سیمینار‘ واک

07 نومبر 2017

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام ڈی 2ڈبلیو پاکستان بزنس ڈائنامائکس پرائیوٹ لمیٹید کے اشتراک سے پلاسٹک کے ذریعے ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے موضوع پرسیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر برائے ماحولیات مسز ذکیہ شاہنواز ،پرنسپل کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد ، ڈائریکٹر انوائرنمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نسیم الرحمان، مینجنگ ڈائریکٹر ڈی 2ڈبلیو پاکستان بزنس ڈائنکامائکس پرائیوٹ لمیٹڈ عامر یونس، فیکلٹی ممبران اورطلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر ذکیہ شاہنواز اور عامر یونس کا کہنا تھا کہ شاپر بیگ انسانی صحت کیلئے خطرناک ہیں اسلئے ڈی 2 ڈبیلو کے ماحول درست bio degradable oxi سے کافی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔