عالم اسلام کو تنہا کرنے کی سازشوں کو ناکام کرنے کیلئے عالمی استعمار سے جان چھڑانا ہوگی: حامد موسوی

07 نومبر 2017

لاہور (پ ر) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغاز سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ عالم اسلام اور وطن عزیز پاکستان کو غیر مستحکم اور تنہا کرنے کی ابلیسی سازشوں کو ناکام کرنے کیلئے تمام کلمہ گو مسلمان عالمی استعمای استکبار سے جان چھڑائیں بارگاہ خداوندگی میں تائب ہوں اسوہ عالم علی رضاؓ کی پیروی عزت و حرمت سے ہمکنار ہونے کیلئے بہترین نمونہ عمل اور مصباح نور ہے یہ بات انہوں نے دسویں معصوم اورآٹھویں جانشین رسولٖؐ حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا کے یوم شہادت کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہی۔