گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون نے کالا پتھر پی لیا ، حالت بگڑ گئی

07 نومبر 2017

خانیوال ( خبرنگار) نواحی گائوں 41 دس آر کی رہائشی حسینہ نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھر پی کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی جس سے اس کی حالت شدید غیر ہوگئی جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ضلعی ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے۔