شارٹ ٹوکن اور جعلی کاغذات پر 82 گاڑیوں کے چالان

07 نومبر 2017

ملتان (سماجی رپورٹر) ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور شارٹ ٹوکن کی حامل گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے دوران شارٹ ٹوکن ٹیکس اور بوگس کاغذات کی بنیاد پر 82 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔ ڈائریکٹر ایکسائز کی ہدایت پر ایکسائز کی تین ٹیموں نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کر 1 غیر رجسٹرڈ گاڑی کو ایکسائز آفس میں بند کر دیا گیا اور 39 فینسی نمبر پلیٹس اتار لیں۔ ذرائع کے مطابق ایکسائز کی ٹیموں نے مختلف چوراہوں پر 761 گاڑیوں کے کاغذات چیک کئے، ای ٹی او یوسف ورک نے 5 لاکھ 50 ہزار روپے کی ریکوری کی امید ظاہر کی ہے۔