زیادتی کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او سیتل ماڑی سے 8 نومبر کو جواب طلب

07 نومبر 2017

ملتان ( سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج نہیں کرنے کے خلاف درخواست پرایس ایچ اوتھانہ سیتل ماڑی سے 10 نومبر کوجواب طلب کرلیاہے۔فاضل عدالت میں ملتان کی منظورمائی نے درخواست دائرکی تھی کہ اس کو 3 ملزم وہاڑی چوک سے اسلحہ کے زورپر اغواء کر کے لے گئے اورزیادتی کانشانہ بنایاجس پر پولیس کومقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیاگیاہے۔جس پر عدا لت نے ایس ایچ اوتھانہ سیتل ماڑی سے 10 نومبر کوجواب طلب کرلیاہے۔