قادر پورراں میں برائی کے اڈے قائم، نوجوان نسل برباد، پولیس خاموش
قادر پور راں (نامہ نگار) قادر پور راں کی بستی وریام ، سجاد ٹائون، موسیٰ ٹائون اور پل چوڑیاں وا لی پر فحاشی کے اڈے قا ئم ہیں جہاں ہر وقت نوجوانوں کا رش لگا رہتا ہے۔ یہاں پرگاڑیوں پر باہر سے آنے والے جوڑوں کو باقاعدہ یہاں پر کرایہ پر کمرے بھی فراہم کئے جاتے ہیں جہاں وہ بلاکسی ڈر خوف کے رنگ رلیاں مناتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان اڈہ مالکان کو علاقہ کے چند بااثر لوگوں کی سرپرستی حاصل ہے۔ پل چوڑیاں پر قائم فحاشی کے اڈوں پر سب سے زیادہ صورتحال افسوس ناک ہے جہاں قریب رہنے والے شریف شہریوںکا جینا محال بنا ہوا ہے۔ یہ اڈا نواز تھہیم بڑے عرصے سے چلا رہا ہے۔ کچھ عرصہ قبل بھی پولیس چھاپہ کے دوران پکڑا گیا تھا لیکن اگلے ہی روز ضمانت پر آکر دوبارہ دھڑلے کے ساتھ دھندہ چلا رہا ہے جس کو باقاعدہ علاقہ کے چند نام نہاد شرفاء اور بااثر لوگوں کی سرپرستی حاصل ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے چند پرائیویٹ کلینک بھی اس وقت عیاشی کے مرکز بنے ہوئے ہیں اور یہاں رات کو رنگ رلیاں بھی منائی جاتی ہیں۔ اس سارے معاملہ میں مقامی پولیس کی خاموشی و بے حسی بہت ہی افسوس ناک ہے۔ شہریوںکی جانب سے کی جانے والی شکایات کے باوجود فحاشی کے ان اڈوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہی ہے۔ نادر، جاوید اقبال، اختر، عبدالحمید، مظہر عباس، عمران، طارق، بشیر احمد، شفیق، شانی، صفدر، غلام مصطفیٰ، سعید احمد، افتخار و دیگر نے آر پی او اور سی پی او ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔