مغوی نوجوان بازیاب

07 نومبر 2017

جلہ جیم( نامہ نگار) 20روزہ قبل اغو ا ہونے والا پولیس نے بازیاب کروا لیا ملزمان نے 2 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا تاہم ایس ایچ او میراں پور چوہدری طفیل گجر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کامیاب ریڈ کیا بازیاب ہونے والے بچے محمد عمر نے بتایا کہ مجھے 48 گھنٹے بھوکا رکھا جاتا تیسرے دن بہت زیادہ رونے پر کھانا ملتا تھا اس دوران مبینہ ملزمان محمود عامر ،محمد ریاض ،اکرم ، ریاض روزانہ مجھے ملنے آتے اور میرے سامنے میرے والدین سے رابطہ کر کے دولاکھ تاوان مانگتے تھے اس کے علاوہ مجھے تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا تھا بچے کوورثا کے حوالے کر دیا۔