بنک نادہندہ کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم
ملتان ( سپیشل رپورٹر)جج بنکنگ کورٹ نمبرii ملتان نے قرضہ کی رقم ادانہ کرنے پر بنک نادہندہ کی رہن شدہ جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت کی جانب سے مقررہ کورٹ آکشنر کی جانب سے 14 دسمبر کو جائیداد کی نیلامی کی جائے گی۔اس ضمن میں فاضل عدالت نے حبیب بینک لمیٹڈ پاک گیٹ برانچ ملتان کی30لاکھ80ہزار207 روپے قرضہ کی رقم ادا نہ کرنے پر بنک نادہندہ میسرز یو نا ئیٹڈ شوز وغیرہ کی رہن شدہ 8 عددکمرشل دو کا نیں لکڑ منڈی ر یلو ے روڈ میں واقع جائیدادیں نیلام کرنے کا حکم دیا ہے ۔