چھ سالہ بچے پر کتا چھوڑ دیا گیا ہونٹ کاٹ لیا

07 نومبر 2017

شاہ جمال(نامہ نگار)چوک مکول کے نواحی علاقہ بیٹ قائم شاہ کے رہائشی بشیر احمد کیہل نے بتایا کہ اس کا چھ سالہ بیٹا محمد جمشید گر کے باہر کھیل رہا تھا جو کہ کھیلتے کھیلتے محمد بخش کیہل کے گھر کے قریب پہنچ گیا جس نے اپنے کھلے پالتو کتے کو اس کے بیٹے کی طرف اچھال دیاجس نے حملہ کر کے بچے کا منہ نوچ ڈالا بچے کو سنبھالا تو اس کا ہونٹ کتے نے کاٹ ڈالا تھا جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کر ا دیا گیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،دوسرے واقعہ میں چوک مکول کے نواحی علاقہ کالن شاہ کی رہائشی ذکیہ زوجہ ارشد کو کتے نے کاٹ لیا۔