منشیات فروش گرفتار، شراب برآمد

07 نومبر 2017

دنیا پور (نامہ نگار) پولیس تھانہ جلہ آرائیں نے دوران گشت لیاقت علی لانگ کے قبضہ سے دس لیٹر شراب برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ سٹی پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور محمد سعید اور صدام حسین کے خلاف تیز رفتاری کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔