2 گھروں سے 11 لاکھ کے زیورات، نقدی چوری، 2 شہری لٹ گئے، 4 موٹرسائیکل بھی غائب
ملتان (کرائم رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں لاکھوں روپے کا مال لوٹ لیا گیا ، تھانہ قطب پور کے علاقہ میں نامعلوم چوروں نے ظہیر عباس کے گھر سے 10 لاکھ روپے کے زیورات ، نقدی و سامان چوری کرلیا ۔ تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں نامعلوم ڈاکوئوں نے سعید سے موبائل فون چھین لیا ۔ تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں 2 مسلح ڈاکوئوں نے اسماعیل سے 59 ہزار چھین لئے ۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ سے چوروں نے شاہد کی موٹرسائیکل چوری کرلی ۔ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ سے چوروں نے مظہر کی موٹرسائیکل چوری کرلی اور اسی علاقہ سے چوروں نے عامر کے 2 موبائل فون چوری کرلئے ۔ تھانہ صدر کے علاقہ سے چوروں نے یعقوب کی موٹرسائیکل چوری کرلی ۔ تھانہ گلگشت کے علاقہ سے چوروں نے حسن کی موٹرسائیکل چوری کرلی جبکہ ابرار کے2 موبائل چوری کرلئے ۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں چوروں نے زمان کے گھر سے ایک لاکھ 30 ہزار کے زیورات ، نقدی و سامان چوری کرلیا ۔ تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقہ میں دو مسلح ڈاکوئوں نے ہاشم سے 4 لاکھ سے زائد نقدی و سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ۔