مختلف مقدمات میں ملوث تین ملزموں کا ریمانڈ منظور
ملتان ( سپیشل رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے مختلف مقدمات میں ملو ث3 ملزموں کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت نے تھانہ گلگشت میں درج اغوا کے مقدمہ میں ملزم محمدخالد،موبائل فون اورنقدی اسلحہ کے زورپر چھیننے کے مقدمہ میں ملزم محمداجمل عرف اجواورشہری کو زخمی کرنے کے مقدمی میں ملوث ملزم محمدنعمان کا 3،3 روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرنے کا حکم دیاگیاہے۔