گگو منڈی میں تین ڈاکے زیورات و نقدی لوٹ کر فرار

07 نومبر 2017

گگو مندی (نامہ نگار )سعودی عرب میں مقیم بستی محمد پورہ کا رہائشی محمد جمیل مغل کے گھر دو نامعلوم ڈاکو داخل ہو گے اور انہوں نے تمام گھر والوں کو گن پوائنٹ پر ایک کمرہ میں باندھ دیا اور مزاحمت پر گھر والوں پر شدید تشدد بھی کیا اور گھر میں موجود طلائی زیورات نقدی 30ہزار اور دو موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے اور دوسری واردات اُسی محلہ کے رانا وسیم ولد رانا محمد بشیر کے گھر پر ہوئی وہاں سے چور 50ہزار مالیت کے کپڑے صندوق سمیت آٹھا کر لے گئے ابھی تک دونوں وارداتوں کے مقدمے درج نہیں ہوئے علاوہ ازیں ایک اور ڈکیتی کی واردات یو نی لیور کے ڈسٹری بیوٹر گگو منڈی سے ڈلیوری دے کر جارہے تھے کہ جب وہ 195ای بی کے قریب پہنچے تو سڑک پر نامعلوم ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے گاڑی کو روک لیا اور غلام حسین ولد چراغ دین سکنہ 455ای بی بورے والا سے گن پوائنٹ پر 59175روپے نقدی اور ایک موبائل فون چھین کر فرار ہو گے پولیس نے اس وقوعہ کا مقدمہ درج کر لیا ۔