کیبل آپریٹرز مصالحتی عدالتوں کے سماجی اثرات کو بھی اجاگر کریں : منیر احمد

07 نومبر 2017

لودھراں( نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک منیر احمد جو ئیہ نے کہا ہے کہ کیبل آپر یٹرز اپنے ضلع کی مصالحتی عدالتوں کے سماجی اثرات کو بھی اجا گر کریں۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں اپنے آفس میں ضلع کے کیبل آپر یٹرز کو مصالحتی سنٹرز کے قیام کے اغراض و مقاصد اور اس کی کارکردگی و ثمرات بارے آگاہی دیتے ہوئے کہی۔ اس مو قع پر سینئر سول جج و ایڈ منسٹر یٹو آفیسر راشد نواز، اور ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن رحیم طلب بھی مو جود تھے۔ انہوں نے مزید کہا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کے حکم کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں مصالحتی عدالتیں قا ئم کر دی گئیں ہیں جس سے معاشرے میں صلح جوئی کی نئی روایات جنم لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصالحتی سنٹرز میں آ کر فر یقین میں راضی نامے کے بعد ان میں دیر ینہ اضطراب بھی بتد ریج ختم ہو رہا ہے جس کے ثمرات سماجی طور پر مثبت و تعمیری انداز میں سو ل سو سائٹی پر مر تب ہو ں گے۔