منشیات کے دو ملزموں کی ضمانت منظور‘ تیسرے کی خارج

07 نومبر 2017

ملتان ( سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمات میں ملو ث ایک ملزم کی ضمانت خارج کرنے اور2 ملزموں کی ضمانت منظورکرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت نے تھانہ لوہاری گیٹ میں درج ڈیڈھ کلوچرس برآمدہونے کے مقدمہ میں ملزم محمدراشدکی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری خارج کرنے ،تھانہ بی زیڈمیں درج 320 گرام چرس برآمدہونے کے مقدمہ میں ملزم بابرشہزاداورتھانہ شاہ رکن عالم میں درج 340 گرام چرس برآم دہونے کے مقدمہ میں ملزم سہیل اشرف کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظورکرتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہاکرنے کا حکم دیاہے۔