عدم تعمیل پر ایس ایچ او ممتاز آباد کو شوکاز نوٹس‘ 2 انسپکٹروں سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری

07 نومبر 2017

ملتان ( سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے عدا لتی ا حکا مات کی تعمیل نہ کر نے پر تھانہ ممتاز آباد کو ایس ایچ او کو شو کاز نو ٹس جبکہ 2 انسپکٹروںسمیت 5 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیاہے۔ فاضل عدالت نے تھانہ ممتاز آباد کے منشیات کے مقد مہ میں عدا لتی ا حکا مات کی تعمیل نہ کر نے پر تھانہ ممتاز آباد کو ایس ایچ او کو شو کاز نو ٹس جا ری کر تے ہو ئے8 نو مبر کو پیش ہو کر و ضا حت کر نے اور تھانہ مخدوم رشیدمیں درج منشیات کے مقدمہ سرکاربنام اللہ یارمیں پیش نہیں ہونے پر سب انسپکٹروں ، محمد ر فیق، غلام ار تضی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر خا دم حسین، ہیڈکانسٹیبل محمد ار تضی ،کانسٹیبل محمدارشد ، کو21 نومبرکو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیاہے۔