نمازی کی موٹرسائیکل چوری ، میاں بیوی پر تشدد ، کاشتکار کے پودے اجاڑ دئیے ، 25 لاکھ کا جعلی چیک تھما دیا

07 نومبر 2017

کوٹ ادو(خبر نگار)تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 12کا رہائشی ملک ظفر حسین برارریلوے اسٹیشن کے قریب مسجد میں نماز پڑھنے گیا اور اپنی موٹر سائیکل باہر کھڑ ی کر دی،نماز پڑھ کر واپس آیا تو موٹر سا ئیکل غائب تھی جسے عمران کالرو،تجمل شاہ،رانا عرفان راجپوت چوری اٹھا کر لے گئے۔ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع شیخ عمر میںبغیر آواز دیے درخت پر چڑھنے وا لے محمد ندیم کلانج کو ہمسائے ایوب وڈ نے اپنے دیگر ساتھیوں عمر وڈ،محبوب وڈ اور فاروق وڈکے ہمراہ ڈنڈوں سوٹوں سے شدید زخمی کر دیا ،چھڑانے کیلئے آنے والی ندیم کی بیوی شمیلہ بی بی کو بھی لہولہان کردیا۔ چک نمبر528ٹی ڈی اے میں محمد عمران چھینہ کے ملکیتی رقبہ سے ٹولہے کے پودے مالیتی ایک لاکھ روپے عبدالرحمن چکرانی‘غلام حسن چکرانی‘احسان چکرانی2نامعلوم کے ہمراہ اجاڑ کر فرارہوگئے‘چک نمبر569ٹی ڈی اے میں سجاد حسین شاہ کو شفیق راجپوت اپنے دیگر ساتھیوں عباس ‘نعیم مغل‘4نامعلوم کے ہمراہ موبائل فون کے ذریعے قتل کی دھمکیاں دے کر رقم طلب کرتا تھا انکار پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا تھا، پولیس نے سجاد شاہ کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ محلہ ککے والا میں طاہر ڈنہار کے پلاٹ 13مرلہ پر عثمان کھگہ سلیمان گھگہ ‘یٰسین گھگہ اور امین گھگہ نے 5نامعلوم کے ہمراہ قبضہ کی کوشش کی،مزاحمت پر پلاٹ کی چار دیواری گراکر پلاٹ سے سامان اٹھا کر فرارہوگئے‘تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع طلائی چندھرڑ کے نصیر احمد گرمانی سے ڈوگر کلاسرہ کے نذیر احمد اعوان نے 25لاکھ ادھار لیکر بدلے میں جعلی چیک تھمادیا ۔ پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے۔