مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ سے ڈاکو کی ہلاکت‘ ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج

07 نومبر 2017

میلسی(نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلہ میںاپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ڈاکو کے ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا واضح رہے کہ گذشتہ شب یزمان منڈی کے علاقے کا رہائشی رمضان ڈاکو نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر جمشید نامی شہری سے موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے پولیس کے تعاقب پر ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے رمضان ڈاکو ہلاک ہو گیا رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈاکو فرار ہو گئے پولیس تھانہ صدر میلسی نے نامعلوم ڈاکوئوں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ۔