بچوں سے بدفعلی کے ملزم کے حواریوں نے صلح کیلئے خاتون سے زیادتی کا مقدمہ کرا دیا‘ تحقیقات کا حکم

07 نومبر 2017

دھنوٹ ( نامہ نگار ) دھنوٹ کے نواحی علاقہ بستی گوٹھ بہار کے رہائشی محمد وقاص راو اور محمد اشرف بٹی نے ڈسڑکٹ پولیس آفیسر امیر تیمور بزدار کو دی گئی تحریری درخواست میں الزام لگایا کہ گزشتہ دنوں بستی گوٹھ بہار کے رہائشی محمد مبین نے ہمارے بچوں اویس اور اسماعیل کو بد فعلی کا نشانہ بنایا اور ان کی ویڈ یو بناکر اویس سے لاکھوں روپے بلیک میلنگ کے ذریعے بٹورتے رہے جس پر دھنوٹ پولیس نے ملزم مبین کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ اب ملزم کے حواریوں نے ایک غلط شہرت عورت کو پیسے دے کر اسے مدعی بنا کر کہروڑ پکا پولیس کو مبینہ بھاری رشوت دے کر ہمارے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کرادیا ڈی پی او نے ڈی ایس پی کہروڑ پکا کو انکوائری آفسیر مقرر کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔