حافظ خادم وغیرہ نے رقبہ پر قبضہ کر رکھا ہے‘ میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں: سابق کونسلر محمد شریف

07 نومبر 2017

میلسی(نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے سابق کونسلر قاری محمد شریف ثاقب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بستی بھنجر موضع خانپور میں میرا رقبہ موجود ہے جس پر حافظ خادم، ارشاد، طالب، اللہ وسایا وغیرہ نے قبضہ کر رکھا ہے حالانکہ ونڈا کی کاروائی مکمل ہو چکی ہے اور عملدرآمد کیلئے ہم نے اے ڈی سی جی کو درخواست دے رکھی ہے یہ شرپسند عناصر کاروائی سے بچنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں اور جھوٹا بے بنیاد پروپگنڈہ کر رہے ہیں انہوں نے غیر قانونی طور پر میرے رقبہ کے راستے پر بجلی کے کھمبے بھی لگوا دیئے ہیں جس کا میں نے عدالت سے سٹے آرڈر لے رکھا ہے اور ان شرپسندوں کیخلاف پولیس کو بھی درخواست دے رکھی ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔