پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں کرنے پر پولیس سے جواب طلب

07 نومبر 2017

ملتان ( سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ اوتھانہ نیو ملتان سے20 نو مبر کو جواب طلب کرلیاہے۔فاضل عدالت میں ملتان کی نا ئلہ بی بی نے درخواست دائر کی تھی کہ اس نے اپنی مرضی و رضامندی سے محمد غلام عا صم سے شادی کرلی اورخوش وخرم زندگی گزاررہی ہے جبکہ اس کے اہلخانہ اس کی شادی لالچ میں کسی عمررسیدہ شخص سے کرناچاہتے تھے اس لئے اب طلاق لینے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں اور پولیس کے ساتھ مل کر اسے ہراساں وپریشان کیاجارہا ہے جبکہ اس کو کسی نے اغواء نہیں کیاہے اوروہ گھر سے کوئی چیزبھی اٹھاکرنہیں لائی ہیاس لئے ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیاجائے۔