اسلحہ ڈیلروں کی دکانوں پر چھاپے150 ناجائز پستول اور رائفلیں برآمد

07 نومبر 2017

خانیوال (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال زاہد نواز مروت کی ہدایت پر گزشتہ روز ڈی ایس پی صدر خانیوال مقبول جٹ نے بھاری نفری کے ہمراہ ریلوے روڈ پر واقع اکبر سنز،خانیوال اسلحہ ہائوس اور خان اسلحہ ہائوس کے ریکارڈ کی چھان بین کی اور 150سے زائد ناجائز ریفلیں ،پسٹلیں جن میں30بور،نائن ایم ایم اور دیگر اسلحہ شامل تھا بغیر ریکارڈ اور بغیر انوائس کے برآمد کرکے تینوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔