پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں کرنے پر ایس ایچ او بستی ملوک سے جواب طلب
ملتان ( سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے پسندکی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں کرنے خلاف درخواست پر ایس ایچ اوتھانہ بستی ملوک سے 8 نومبرکوجواب طلب کرلیاہے۔ فاضل عدالت میں ملتان کی مہوش بی بی نے درخواست دائر کی تھی کہ اس نے اپنی آزادمرضی سے 13 اکتوبرکومحمدشفیق سے شادی کرلی تاہم اب رشتہ داراس کی شادی سے ناخوش ہیں اورعلیحدگی کے لئے دباؤ ڈال رہے جبکہ انکارکرنے پر پولیس کے ساتھ مل کرسنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس سے روکنے کاحکم دیاجائے۔