ایک تصویر ایک کہانی…
ایبٹ آباد کا محمد پرویز گزشتہ دس سالوں سے لاہور کے مختلف گلی محلوں میں بچوں کیلئے رنگ برنگے استعمال شدہ لنڈے کے کھلونے بیچتا ہے اس کا کہنا ہے کہ مڈل تعلیم کے بعد اپنے ہی علاقے میں مختلف ہوٹلوں میں ضروری کی ہے، کچھ سالوں سے اب یہ کام کر رہا ہوں ایک بچی ہے جو ابھی سکول جاتی ہے اس کام سے سات آٹھ سو دیہاڑی بن جاتی ہے جس سے کچھ خرچ اور کچھ بچا لیتا ہوں، آبائی علاقے میں اپنا گھر ہے جہاں مہینہ دو مہینہ بعد بچوںکے پاس جاتا ہوں۔ اس محنت مزدوری سے اپنے گھر والوں کے ساتھ پر سکول زندگی گزار رہا ہوں۔ اللہ تعالیٰ جس حال میں بھی رکھے اس کا شکر ہی ادا کرنا چاہئے۔(فوٹو: گل نواز)