ایوان کارکنان تحریک پاکستان میںفکری نشست بعنوان ’’بھارت کی آبی جارحیت:حقائق کیا ہیں؟‘‘ آج ہو گا

07 نومبر 2017

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں آج منگل 7نومبر کو ساڑھے دس بجے صبح ایک فکری نشست بعنوان ’’بھارت کی آبی جارحیت۔ حقائق کیا ہیں؟‘‘ ہو رہی ہے۔ نشست کی صدارت سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کریں گے جبکہ ممتاز صحافی و صدر سی پی این ای ضیا شاہد خصوصی خطاب کریں گے۔