عمران کی سیاست پاکستان دشمنی پر مبنی ہے:پرویزملک ‘عمران نذیر
لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وقافی وزیر برائے تجارت پرویز ملک‘ جنرل سیکرٹری صوبائی وزیر ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ اپنی پارٹی کوصدقے اور خیرات کے فنڈ سے چلانے اور جوا کھیلنے والا سرکاری خزانہ کیسے بھر سکتا ہے، عمران خان جمہوریت دشمن ہیں اور ان کی پالیسیاں عوام اورپاکستان دشمنی پر مبنی ہیں،نام نہاد خان 2014 میں اسمبلیاں توڑ نے آئے تھے اور پارلیمنٹ پہ حملہ کر کے چلے گئے تھے اور آج پھر ان کی طرف سے خیبر پی کے اسمبلی توڑنے کی بات افسوس ناک ہے، اب پاکستان میں صرف عوام سے این آر او ہوگا، 2018ء کے الیکشن نتائج کے بعد آپ کو عوام دشمن پالیسیوں کے باعث پاکستان سے جانا پڑے گا۔