جی سی یو میں کل پاکستان تقریری مقابلے جاری بہترین اردو مقرر کو ڈاکٹر مجید نظامی میڈل دیا جائیگا

07 نومبر 2017

لاہور (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں مجلس مباحث کے زیر اہتمام 37واں کل پاکستان علامہ محمد اقبال دو زبانی تقریری مقابلے کا آغاز ہو گیا جس میںپنجاب یو نیور سٹی ،یو ای ٹی لاہور ،کینئرڈ کالج ،یو نیورسٹی آف گجرات ،پی اے ایف کا لج رسالپور سمیت ملک بھر سے70 نامورتعلیمی اداروں کے بہترین مقررین حصہ لے رہے ہیں۔وا ئس چانسلر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھاکہ بہترین انگریزی مقرر کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈل اور25ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا،،جبکہ بہترین اردو مقرر کو ڈاکٹر مجید نظامی میڈل سے نوازا جائے گا۔