7 جواری پکڑے گئے

07 نومبر 2017

تلمبہ (نامہ نگار) پولیس تھانہ تلمبہ نے اطلاع پاکر نواحی علاقہ پل گھراٹ میں ایک بلیئرڈ کلب پر چھاپہ مار کر بلیئرڈ پر جوا کھیلتے سات افراد عبدالمجید ، محمد ارسلان ، شاہد اقبال ، مقبول ، نثار ، باسط علی اور امتیاز احمد کو گرفتار کرلیا اور دائو پر لگی رقم مبلغ چھ ہزار روپے برآمد کر کے قبضہ میں لے لی ۔ پولیس تھانہ تلمبہ نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔