جلہ جیم میں فوگ کی وجہ سے حادثات بڑھ گئے

07 نومبر 2017

جلہ جیم ( نامہ نگار)سموگ کی وجہ سے ضلع بھر میں حادثات کی شرح بڑھ گئی ہر دو گھنٹے بعد دھند کی وجہ سے رکشے یا موٹرسائیکل کے پھسلنے کا کوئی نہ کوئی حادثہ پیش آتا ہے سموگ کی بدولت حادثات کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے درجنوں افراد کو ریسکیو 1122معمولی طبی امداد دے کر فارغ کر دیتی ہے جبکہ زیادہ تشویشناک مریضوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیجا جاتا ہے۔