لیڈی ڈاکٹر نے بہن کا نجی ہسپتال میں آپریشن کر کے 12 ہزار بٹور لئے، درخواست دینے پر دھمکیاں، حکام کارروائی کریں: محمد شہباز

07 نومبر 2017

ٹبہ سلطان پور (نمائندہ خصوصی) ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ بستی سحر کے رہائشی محمد شہباز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ میں اپنی بہن شکیلہ بی بی کو رورل ہیلتھ سنٹر ٹبہ سلطان پور ڈلیوری کے سلسلہ میں لے کر آیا جہاں پر لیڈی ڈاکٹر اپنے پرائیویٹ ہسپتال میں لے گئی جہاں پر آپریشن کے نام پر بارہ ہزار روپے بٹور لئے جبکہ رورل ہیلتھ سنٹر ٹبہ سلطان پور کے لیبر روم رجسٹر میں میری بہن شکیلہ بی بی کی نارمل ڈلیوری کا اندراج کر رکھا ہے اور میرے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کو درخواست گزارنے پر لیڈی ڈاکٹر اور اس کے حواری مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں۔ متاثرہ شخص محمد شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔