پولیس اور پریس کی لگی جعلی نمبر پلیٹیں‘ موٹر سائیکلوں کی بھرمار‘ انتظامیہ خاموش

07 نومبر 2017

لڈن(نامہ نگار) لڈن شہر اور گرد و نواح میں بنا نمبری موٹر سائیکلوں ،پولیس کلر کی جعلی پلیٹوں اور جعلی پریس پلیٹوں لگی موٹر سائیکل کیاور گاڑیوں کی بھر مارہو گئی ہے جس کی وجہ سے شہری تشویش میں مبتلا ہیں شہریوں نے لڈن پریس کلب لڈن کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لڈن اور گرد و نواح میں کئی قسم کی لگی جعلی پلیٹوں اور گاڑیوں کی بہتات ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شہری بہت پریشان ہیں کہ جعلی پلیٹوں کے استعمال سے جرائم کا خدشہ ہے جبکہ متعلقہ اداروں نے آنکھیں بند کر لی ہیں جو کہ ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے شہریوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ لڈن اور گرد و نواح میں جعلی لگی پلیٹوں والے جعل سازوں سے نجات دلائی جائے تاکہ عوام جرائم سے محفوط رہ سکے۔