گواہی سے انحراف کے مقدمہ میں ملوث کی ضمانت منظور

07 نومبر 2017

ملتان ( سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے گواہی سے منحرف ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس تھانہ کینٹ سے20 نو مبر کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے فاضل عدالت میں ملتان کے اسد علی نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس خلاف اپنے بیان سے منحرف ہونے کا تھانہ چہیلک میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ حقائق اس کے برعکس ہے اور پولیس اسے گرفتار کرنے کے در پے ہے اسلئے درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔