پسند کی شادی کر نے والے شوہر کا ساتھیوں سے ملکربیوی پر وحشیانہ تشدد

07 نومبر 2017

کوٹ ادو(خبر نگار) طلائی چین اور بالیا ں نوچ لیں،کوٹ ادو کے نواحی قصبہ دائرہ دین پناہ کے موضع ٹبہ مستقل شرقی کے رہائشی نصیر احمد گورمانی کی بیٹی اقراء بی بی کی والدہ زبید ہ بی بی نے اقراء کی شادی2ماہ قبل اپنے رشتہ دار ابو بکر گورمانی سے کر دی تھی جس پر ابوبکر گور مانی کے رشتہ دار اصغر گورمانی ،سلطان گور مانی ،سعید گور مانی،سلمان گو رمانی اس شادی پر رضا مند نہ تھے ،مذکورہ مخالفوں نے اس شادی کے بعد ہی دولہا ابو بکر گور مانی کو ورغلا کر اپنا بنا لیاتھاجسے بیوی چھوڑنے بارے کہتے رہتے تھے،گزشتہ روز مخالفوں اصغر گورمانی ،سلطان گور مانی ،سعید گور مانی،سلمان گو رمانی نے خاوند ابو بکر گور مانی کے ہمراہ ملکر اقراء بی بی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایااور گن پوائنٹ پر اس کے گلے سے آدھا تو لہ طلائی چین اور کانوں سے طلائی بالیاں نوچ لیں ،بعد ازاں سادہ کاغذپر انگو ٹھے لگواکراقراء بی بی کوگھر سے بھگا دیا،متاثرہ اقراء بی بی والدہ زبیدہ بی بی کے ہمراہ تھانہ دائرہ دین پناہ پہنچ گئی،پو لیس دائر ہ دین پناہ نے متاثرہ اقراء بی بی کی والدہ زبیدہ بی بی کی مدعیت میںاس کے خاوند ابو بکر سمیت تمام کے خلاف مقد مہ درج کر کے ملز مان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ 

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...