فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور

07 نومبر 2017

ملتان ( سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی 50 ہزارروپے کے مچلکوں پرضمانت منظورکرتے ہوئے پولیس تھانہ مظفر آباد سے22نو مبر کو ریکارڈ طلب کرلیاہے۔فاضل عدالت میں ملزم جہا نز یب حسین کی جانب سے درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری دائرکی تھی کہ اس کے خلاف بے بنیادطورپر عدالت میں بوگس فرد ملکیت جمع کروانے کا مقدمہ د رج کیاگیاہے جبکہ وہ بے گناہ ہے اوراس کو غلط طورپرمقدمہ میں ملوث کیاگیاہے اس لئے ضمانت منظورکرنیکاحکم دیاجائے۔