پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی، 48 ملزم پکڑ لئے

07 نومبر 2017

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم محمد اقبال سے 29 لیٹر ملزم محمد عثمان سے 30لیٹر، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم صابر کو شراب نوشی کرنے، پولیس تھانہ ا لپہ نے ملزم شاکر سے 10لیٹر، ملزم مظہر سے 22 لیٹر شراب، ملزم ظفر سے 12لیٹر، پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم آصف سے 115لیٹر، پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم طلعت محمود سے4 لیٹر شراب، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم اقبال سے 500گرام چرس، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزمہ مسماۃ بے بو سے 15لیٹر، ملزمان عبدالشکور، منیر سے 1.5 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج ہوئے۔ پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم آصف سے پسٹل معہ 3گولیاں، ملزم طالب حسین سے کلاشنکوف معہ 5 گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج ہوئے۔ پولیس تھانہ کینٹ نے ملزمان عمران، اصغر، اویس کو میچ جواء کھیلتے معہ 5500 روپے زر جوائ، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزمان شہزاد، شکیل، محمد شان، محمد شیراز، عبدالستار کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے معہ زرجواء 4000/- روپے برآمد کر کے مقدمات درج ہوئے۔ پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزمان عتیق، غلام مصطفی، کاشف، ربنواز، عبدالرحمان کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج ہوئے۔ پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم عابدکے خلاف پنجاب حکومت کی پابندی کے باوجود کالے پتھر فروخت کرنے پر مقدمہ درج ہوا۔ پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم عبدالمالک، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزمان عثمان، عرفان کو ناجائز گیس ریفلنگ جبکہ پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم مشتاق گاڑی میں گیس سلنڈر استعمال کرنے اور ملزمان محمد اسلم، خالد، افضل، غلام عباس، اللہ دتہ، عبدالرشید، محمد افضل اور نواز کو غیر قانونی منی پٹرول سے پٹرول فروخت کرنے پر مقدمات کئے گئے۔ پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم راشد، پولیس تھانہ بی ۔ زیڈ نے ملزم صابر، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم شکیل، پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم شکیل، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم نواز کو تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر مقدمات درج ہوئے۔ پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم اعجاز، پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم صابر کو مجرمان اشتہاریوں کو مدد دینے اور فرار کروانے پر مقدمات درج ہوئے۔ ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 106نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کو قبضہ میں لیا۔ ملتان پولیس نے02 سنگین نوعیت کے اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔