محکمہ میں کرپشن کسی صورت قبول نہیں کی جائیگی : امیر تیمور
کہروڑپکا(خبر نگار،نامہ نگار)قبضہ مافیا ،ڈکیٹی ،ہوائی فائرنگ اور اشتہاری کسی صورت قابل قبو ل نہیں ۔کریشن کے رسیا اہلکاران افسران اپنا قبلہ درست کر لیں ،شہر میں نقص امن کی اجازت بالکل نہیں دی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہو نے والے ڈی پی او لودھرا ں امیر تیمور بزدار نے کہروڑپکا میں کھلی کچہری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا امیر تیمورنے صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک رپولیس اب ڈسٹرکٹ پولیس کے انڈر میں آگئی اب انشاء اللہ بہتری کی صورت نظر آئے گی ٹریفک کے بھائوکو کنٹرول کیا جائے گا کہروڑپکا میں منشیات کے حوالے سے کاروائیا ں جاری ہیں مزید بہتری لائی جاے گی منشیات فروشوں کیلئے اقدامات کئے جائے ہیں سبزی منڈی میں ہونے والے واقعہ میں پولیس نے بروقت کاروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیاتھانہ سٹی کیء ایس ایچ او شاہد نذیر وڑائچ کی کارکردگی اطمینان بخش ہے جبکہ صدر کے ایس ایچ او اورتفتیشی افسران اپنی کار کردگی کو بہتر بنائیں فرنٹ ڈیسک عوام کو اخلاق کے ساتھ بہترین سروس فراہم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے اہلکاران کسی بھی سطح پر ہو قبول نہیں کی جائے گی ۔ہوائی فائرنگ کرنے والے خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کی سرکوبی ضروری سمجھتا ہو شہریوں کی جان مال و عزت کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔ کھلی کچہری میں انجمن تاجران کے وفد سے راجہ ابراہیم کی قیاد ت میں ملاقات کی اورشہر کے مسائل سے آگاہ کیا عمران قتل کیس اور دیگرمدعیان سے الگ لاگ ملاقات کر کے ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کر ائی۔سکول کے وفد نے قیصر رانا،عتیق غوری کی قیادت میں ملاقات کی اور سکولز کی سیکورٹی کے حوالے سے مسائل سے آگاہ اوربتایا کہ ایس ایچ او کی پابندی کے باوجود پولیس اہلکار ناجائز تنگ کرتے ہیں تقریب میں لیاقت علی مغل جبکہ تلاوت ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہد نذیر نے کی اور ہدیہ نعت حفیظ اللہ نے پیش کیا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹررائو جمشید ،تینوں تھانوں کے ایس ایچ او شاہد نذیر،عبدالستار گجر ،ملک اسماعیل ،پی آ ر او عمران طلحہ سمیت تفتیشی افسران نے شرکت کی ۔ ڈی پی اولودہراںکا دو تھانوں کا دورہ،تھانوں کا ریکارڈ چیک کیا اور ایس ایچ اوزاور محرران سے میٹنگ کی۔بعد ازں صحافیوں اور انجمن تاجران سے ملاقات بھی کی۔ ڈی پی اولودہراںامیرتیمور نے دو تھانوں سٹی کہروڑپکا اورصدر کہروڑپکا کا دورہ کیا،تھانے کی صفائی ستھرائی، تھانہ کا ریکارڈ،مال مقدمات، حوالات ، تھانے کے کرائم اور امن وامان کے حوالہ سے کوششوں کا جا ئزہ لیا گیااور چہلم کے جلوس کے روٹ کا بھی معائنہ کیا ۔ڈی پی او نے کہا کہ پہلے تھانے کی سطح پر پھر گاؤں کی سطح پر وزٹ کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجرما ن اشتہاری،پولیس اور شہریوں دونوں کے دشمن ہیں ان کی گرفتاری کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ تھانہ جات میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے کسی بیگناہ شہری کو چالان عدالت نہ کیا جائے۔ڈی پی او نے اس موقعہ پر سائلین کیلئے قائم کیے گئے ویٹنگ روم، لیڈیز روم کا معائنہ کیا اور کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین سے خو ش اخلاقی سے پیش آئیں ۔ ایس ڈی پی او کہروڑپکا ، متعلقہ ایس ایچ اوز اور فرنٹ ڈیسک عملہ بھی موجود تھے۔بعد ازں ڈی پی او امیر تیمور نے چہلم کے جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا اورسیکورٹی کے متعلق مناسب ہدایا ت جاری کی۔آخر میں ڈی پی او امیر تیمور بزدار نے صحافیوں اور انجمن تاجران سے ملاقات کی اورانہوں نے کہروڑپکا میں جرائم کے خاتمے اور اس حوالے سے بروقت نشاندہی کرنے پرکہروڑپکا کے صحافیوںاور انجمن تاجران کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ کا اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ باہمی تعاون کے ذریعے علاقے کو مکمل طور پر جرائم سے پاک کیا جا سکتا ہے۔تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ لودہراں میں جرائم پیشہ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیںجرائم کی بیج کنی کے لئے لودہراں پولیس پرعزم ہے۔